uncaterogized

#CoronaVirusPakistan: پاکستان میں کووڈ-19 سے بچاؤ اور علاج کے لیے کیا حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں؟

پاکستانی حکام کی جانب سے چین سے شروع ہو کر 38 ممالک تک پھیلنے والے کورونا وائرس کووِڈ-19 کے دو مریضوں کی موجودگی کی تصدیق کے بعد ایک مرتبہ پھر یہ سوال پوچھا جانے لگا ہے کہ پاکستان اس وائرس سے نمٹنے اور عوام کو تحفظ دینے کے لیے کتنا تیار ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بدھ کی شب پاکستان کے شہر کراچی اور اسلام آباد میں دو مریضوں میں کورنا وائرس کی تشخیص کی تصدیق کی تھی اور یہ بھی بتایا تھا کہ مزید 13 افراد ایسے ہیں جن میں وائرس کی موجودگی کا شبہ ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

ظفر مرزا کے مطابق پاکستان میں یہ وائرس ایران سے آیا ہے جو چین سے باہر ایشیا میں اس وائرس کا سب سے بڑا مرکز بن چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں متاثرین گذشتہ ایک ماہ کے دوران ایران سے واپس آئے تھے۔

ایران میں وائرس کے مریضوں کی موجودگی کا اعلان چند دن قبل ہی ہوا ہے جس کے بعد پاکستان نے ایران سے ملحقہ سرحد بند کر دی ہے جبکہ وہاں سے آنے والے افراد کو سرحد پر ہی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے

ANN News

ANN News is the first and only 24*7 Tv News Channel of Kashmir, having its headquarters at Srinagar. ANN News is available on all leading cable Networks, Also Available On JIO Tv , Vodafone,TataPlay , Candor Network, Dailyhunt and other leading Platforms

Leave a Reply Cancel reply

Exit mobile version