National

دہلی الیکشن نتائج: ابتدائی رجحانات میں کیجریوال حکومت، امانت اللہ خان اورکانگریس کے ہارون یوسف پیچھے

دہلی اسمبلی انتخابات 2020 کے نتائج ابتدائی رجحانات سامنے آگئے ہیں۔ اس میں عام آدمی پارٹی کو واضح اکثریت ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ جبکہ بی جے پی تقریباً 15 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ جبکہ کانگریس ایک بھی سیٹ پر آگے نہیں چل رہی ہے۔ کانگریس کےلئے خوشخبری لانے والے  ہارون یوسف پیچھے ہوگئے ہیں۔ بلیماران اسمبلی حلقہ میں سہ رخی مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کبھی  عام آدمی پارٹی، تو کبھی بی جے پی امیدوار آگے ہو رہے ہیں۔ ہارون یوسف پہلے آگے چل رہے تھے، لیکن پھر پیچھےہوگئے ہیں۔ ہارون یوسف کو گزشتہ اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے عمران حسن نےشکست دی تھی اور وہ عام آدمی پارٹی کی حکومت میں وزیربنے تھے۔ اس سےقبل ہارون یوسف مسلسل پانچ بار بلیماران اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرچکے ہیں اور شیلا سرکار میں وزیر رہے ہیں۔

ANN News

ANN News is the first and only 24*7 Tv News Channel of Kashmir, having its headquarters at Srinagar. ANN News is available on all leading cable Networks, Also Available On JIO Tv , Vodafone,TataPlay , Candor Network, Dailyhunt and other leading Platforms

Leave a Reply