Kashmir

کشتواڑ میں سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک

کشتواڑ میں آج پیش آئے ایک سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جموں کشتواڑ قومی شاہراہ دو سو چوالیس پر دربشالہ کشتواڑ کے قریب یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق جموں سے دربشالہ جارہی ایک کار نالہ کے قریب دو سو فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔ مہلوکین کے رشتہ داروں نے نیوز ایٹین کو بتایا کہ تین مہینے کے چھوٹے بچے کی جموں کے ایک اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی تھی اور اہل خانہ، بچے کی لاش لیکر بذریعے کارجموں سے درابشالہ آرہے تھے۔ تاہم راستے میں ان کی گاڑی کھائی میں گر گئی۔ اس حادثے میں کار میں سوار پانچوں افراد کی موت ہوگئی

ANN News

ANN News is the first and only 24*7 Tv News Channel of Kashmir, having its headquarters at Srinagar. ANN News is available on all leading cable Networks, Also Available On JIO Tv , Vodafone,TataPlay , Candor Network, Dailyhunt and other leading Platforms

Leave a Reply