کروڑ اسمارٹ فونس پر بڑا خطرہ! فون میں آئے اس وائرس کو نہیں کیا جا سکتا ہے ڈیلیٹ
کروڑ اسمارٹ فونس پر بڑا خطرہ! فون میں آئے اس وائرس کو نہیں کیا جا سکتا ہے ڈیلیٹ
سیکورٹی ماہرین نے اس میلوئیر کو بیحد خطرناک بتایا ہے۔ یہ چپکے سے انسٹال ہونے کے بعد ایپ میں موجود یوزر کے سارے ڈیٹا کا ایکسس لے لیتا ہے۔
- NEWS18 URDU
فون پر میلوئیر اٹیک ہو رہا ہے
نئی دہلی۔ اسمارٹ فونس (android smartphones) پر میلوئیر کا خطرہ کچھ وقتوں سے کافی بڑھ گیا ہے۔ اب کیسپرسکی (Kaspersky) ٹیم نے ایسے میلوئیر (malware) کا پتہ لگایا ہے جو 250 کروڑ اسمارٹ فونس پر خطرہ بن کر منڈلا رہا ہے۔ xHelper نام کا وائرس ایپس کے ذریعہ فون میں گھس جاتا ہے جو خود کو Trojan-Dropper.AndroidOD.Helper.h کے طور پر پیش کرتا ہے اور دعویٰ کرتا ہے کہ یہ فون کو کلین کر کے پرفارمنس کو تیز کر دے گا۔ لیکن جب آپ اسے ڈاون لوڈ کرتے ہیں تو یہ فون پر میلیشیس سافٹ وئیر ‘rojan-Downloader.AndroidOS.Leech.p’ ڈاون لوڈ کر دیتا ہے۔
اس کے بعد Leech.p فون میں ‘HEUR:Trojan.AndroidOS.Triada.dd’ نام کا سافٹ وئیر ڈاون لوڈ کر دیتا ہے اور فون کے روٹ ایکسس کو اجازت دے دیتا ہے۔
کیسپرسکی کے مطابق، یہ روٹ ایکسس چیپ چائنیز فون پر چلے جاتے ہیں جو کہ اینڈرائڈ 6 یا اینڈرائڈ 7 پر رن کرتے ہیں۔ ڈرنے والی بات یہ ہے کہ اس سافٹ وئیر کے ساتھ ہم کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کر سکتے ہیں اور نہ ہی اسے ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے۔ اس لئے اینٹی وائرس کے لئے اس سے ٹھیک کرنا تھوڑا مشکل ہو جاتا ہے۔
سیکورٹی ماہرین نے اس میلوئیر کو بیحد خطرناک بتایا ہے۔ یہ چپکے سے انسٹال ہونے کے بعد ایپ میں موجود یوزر کے سارے ڈیٹا کا ایکسس لے لیتا ہے۔ اتنا ہی نہیں، جب بھی کوئی یوزر اس ایپ یا میلوئیر کو انسٹال کرنے کی کوشش کرتا ہے تو یہ خود کار طریقے سے پھر سے انسٹال ہو جاتا ہے۔
سائبر سیکورٹی ماہرین نے اسے فون سے ہٹانے کا ایک طریقہ بتا دیا ہے۔ اس کے لئے آپ کو اینڈرائڈ فون میں ریکوری موڈ سیٹ اپ میں جانا ہو گا۔ اس کے بعد آپ اوریجنل فرم وئیر سے libc.so فائل کو باہر نکال کر انفیکٹیڈ فائل سے ریپلیس کر سکتے ہیں۔ یہ پراسیس آپ کو سسٹم پارٹیشن سے سبھی میلوئیر کو ہٹانے سے پہلے کرنا ہے۔