National

دہلی تشدد کے دوران مسلسل گھنگناتی رہی پی سی آر کی گھنٹی، ایک دن میں 7500 کال

اس درمیان اطلاع مل رہی ہے کہ دہلی کے تشدد متاثرہ شمال۔مشرقی ضلع کے کھجوری خاص اور دیال پور علاقوں میں سکیورٹی فورزس کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دہلی پولیس فساد متاثرہ علاقوں میں مسلسل فلیگ مارچ کررہی ہے۔ اس کے علاوہ عام لوگوں کے درمیان اعتماد پیدا کرنے کوشش مسلسل جاری ہیں۔

نئی دہلی: راجدھانی کے شملا۔مشرقی علاقے میں ہوئے تشدد کے دوران دہلی پولیس کے ایکشن میں نہ رہنے کو لیکر سوال اٹھ رہے ہیں۔ بتایا گیا کہ متاثرہ علاقوں سے لوگ مسلسل کال کرکے پولیس کو اطلاع دیتے رہے اور موقع پر آنے کی گہار لگاتے رہے لیکن ان کی سنوائی نہیں ہوئی۔ آگ زنی اور تشدد سے ڈرے لوگوں نے بار۔بار پی سی آر (PCR)  کو کال کرکے واقعات کی الاع دی تھی۔ دہلی پولیس کے مطابق 24 اور 25 فروری کو پی سی آر کو سب سے زیادہ کال ہوئی۔

دہلی پولیس پی سی آر (PCR) یونٹ کے ڈی سی پی شرد سنہا کے مطابق تشدد والے دو اہم دن 24 اور 25 فروری کو بہت زیادہ پی سی آر کال نارتھ۔ایسٹ ضلع سے کی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ 23 تاریخ کو تقریبا  700 PCR  کال نارتھ ایسٹ ضلع سے کی گئیں۔ جبکہ 24 فروری کو تقریبا 3500  کال پی سی آر کے پاس نارتھ۔ایسٹ ضلع سے ہوئی۔

تشدد کے واقعات کے درمیان 25 فروری کو سب سے زیادہ کال کئے جانے کی بات سامنے آئی ہے۔ دہلی پولیس کے آدیشیل بیان کے مطابق تقریبا 7500 PCR 25 تاریخ کوئیں۔ جبکہ 26 تاریخ کو 1500 سے زیادہ مرتبہ پی سی آر میں کال کرکے لوگوں نے تشدد اور آگ زنی اور اپنی مشکلوں سے دہلی پولیس کو واقف کرایا۔

اس درمیان اطلاع مل رہی ہے کہ دہلی کے تشدد متاثرہ شمال۔مشرقی ضلع کے کھجوری خاص اور دیال پور علاقوں میں سکیورٹی فورزس کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دہلی پولیس فساد متاثرہ علاقوں میں مسلسل فلیگ مارچ کررہی ہے۔س کے علاوہ عام لوگوں کے درمیان اعتماد پیدا کرنے کوشش مسلسل جاری ہیں۔
قابل غور ہے کہ دہلی میں گزشتہ دنوں میں بھڑکے تشدد میں اب تک  مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر38 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 200 زیادہ زخمی ہوگئے۔

ANN News

ANN News is the first and only 24*7 Tv News Channel of Kashmir, having its headquarters at Srinagar. ANN News is available on all leading cable Networks, Also Available On JIO Tv , Vodafone,TataPlay , Candor Network, Dailyhunt and other leading Platforms

Leave a Reply Cancel reply

Exit mobile version